بیجنگ16جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مشرقی چینی صوبے جیانگسو میں اتوار کے روز آتش زدگی کے ایک واقعے میں کم ازکم22افرادہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایاگیاہے کہ ایک دو منزلہ عمارت میں اتوار کی علی الصباح آگ بھڑک اٹھی۔ اس واقعے کے بعد تین افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے۔ فی الحال آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔